ایران میں 18افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق۔

Spread the love

ایران میں کرونا وائرس سے چار ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ 18 لوگوں میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ایران میں حکام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس شاید ایران کے تمام شہروں تک پھیل چکا ہے.

ایران سے اس وائرس کے دوسرے ممالک جیسا کہ لبنان اور کینیڈا منتقل ہونے کے بھی شواہد موجود ہیں.

چائنا کی طرح ایران کے حوالے سے بھی دنیا نے اپنے بارڈر بند کرنا شروع کر دیے ہیں.

براستہ ایران بہت سے زائرین پاکستان سے عراق جاتے ہیں اور اسی راستے سے واپس آتے ہیں…پاکستان سے روزانہ سینکڑوں لوگ ایران آتے اور جاتے ہیں اس لیے اس وائرس کے پاکستان جلد پہنچ جانے کا امکان زیادہ ہے…کرونا وائرس کے حوالے سے آپ ذہنی طور پر تیار رہیئے اگر یہ وائرس پاکستان پہنچ جاتا ہے تو اس کے بہت تیزی سے پھیلنے کے امکانات ہیں….اگر یہ وائرس بہت تیزی سے پھیلتا ہے اور مریضوں کی تعداد کئی ہزار تک پہنچ جاتی ہے تو اس چیز کے امکانات موجود ہیں کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر استعمال ہونے والے سامان کی کمی اور مریضوں کے بے انتہا رش کی وجہ سے ہسپتالوں سے ڈاکٹر حضرات بھی انفیکشن کے ڈر سے چلے جائیں جیساکہ چائنا سے واپس آنے والے خیر پور کے رہائشی طالب علم کا مبینہ کیس سامنے آنے کے موقع پر خیرپور میں ڈاکٹر حضرات نے مریض کومناسب احتیاطی تدابیر کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے چیک کرنے سے انکار کر دیا تھا.

چائنا کی طرح ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور حکیموں کو مل کر اس بیماری کے خلاف سخت محنت کرنا ہوگی.
یہ وقت سیاست کرنے اور ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کے لیے بالکل بھی مناسب نہیں ہے
اب تک یہ وائرس ایران لبنان اسرائیل جاپان جنوبی کوریا امریکہ ویتنام ملائشیا اٹلی کینیڈا اور دیگر ممالک تک پہنچ چکا ہے…..اس بیماری کے خلاف سب سے بڑا تحفظ یہ ہے کہ آپ بڑے بڑے شہروں کی بجائے چھوٹے شہروں یا گاؤں وغیرہ میں منتقل ہو جائیں اور اپنے گاؤں میں آنے اور جانے والے تمام لوگوں پر نظر رکھیں.

جیسے ہی کوئی شخص بخار کھانسی یا نزلے میں مبتلا نظر آئے تو اس کو ایک الگ کمرہ دیں اور علاج شروع کردیں.

ماسک کا استعمال کریں اور پانچ ٹائم وضو کریںدور دراز پہاڑوں پر یا چھوٹے چھوٹے گاؤں میں اپنے آپ کو الگ تھلگ کر لینے سے آپ اپنا دفاع بہتر طریقے سے کر سکتے ہیں جبکہ شہروں میں اس وائرس کے بہت تیزی سے پھیلنے کا امکان ہوتا ہے۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!