گورنر بلوچستان پر حملہ ناکام

Spread the love

کوئٹہ: گورنر بلوچستان پر حملے کی کوشش ناکام، 2 دہشتگرد گرفتار

کوئٹہ:صوبہ بلوچستان کے گورنر حامد اچکزئی پر حملے کی کوشش ناکا بنا دی گئی، سکیورٹی فورسز نے  کارروائی کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کر کے خود کش جیکٹس اور ہتھیار برآمد کر لیے۔

 

صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گورنر بلوچستان کو ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جو سکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی سے نا کام بنا دیا۔ انہوں نے کہا گرفتار افراد حامد بشیر اور منور احمد کا تعلق شجاع خانزادہ کو ٹارگٹ کرنے والے گروپ سے ہے، دونوں افراد کو گلستان کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی جس میں منور احمد نے سہولت کاری کا کردار ادا کرنا تھا۔

 

سرفراز بگٹی نے بتایا کہ ان افراد سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود پرآمد ہوا ہے جس میں 2 خود کش جیکٹس، 16 راکٹ لانچر، 80 باردوی سرنگیں، سینکڑوں کارتوس شامل ہیں۔ انہوں نے کہا چرچ پر حملہ کرنے والوں تک بھی پہنچیں گے، پولیس فورسز کو بلٹ پروف گاڑیاں مہیا کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ وی آئی پی شخصیات اور سیاست دانوں کی سکیورٹی مزید بہتر بنا رہے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!